20 مئی 2015 - 15:55
شام؛ دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں، دسیوں دھشتگرد ہلاک

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایک شامی ذریعے نے کہا ہے کہ شام کی فضائیہ نے ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اسے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ شامی فوج کی، شہر دوما کے مضافاتی علاقوں حوش الفارہ اور مزارع عالیہ میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ایک سرغنہ زید شبیب سمیت متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ شامی فوج نے نشابیہ کے علاقے میں مرج السلطان نامی گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ شامی فضائیہ نے شہر حمص کے مشرق میں تدمر، المشیرفہ، الھبرہ الغربیہ علاقوں اور آرک نامی آئل فیلڈ کے اطراف میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ شامی فوج اور مزاحمتی اہلکاروں نے شام کے سرحدی علاقے القلمون کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اور ان کاروائیوں کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور بھاری تعداد میں ہتھیاروں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲